Lokia Ka Halwa
لوکی ایک مفید سبزی ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ یہ ایشیا، افریقہ، یورپ اور براعظم امریکا میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔ سبز ی مائل سبزی ہے۔ اس کو زیادہ تر گوشت یا دال ڈال کر پکایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اس کو عام طور پر کدو۔ یا۔ گِھیا کدو کہا جاتا ہے ۔

Welcome To FodiesUr

لوکی کا حلوہ:                                                                                                          Loki Ka Halwa

اجزاء:           لوکی کا حلوہ (Loki Ka Halwa) بنانے کے لیے ہمیں جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں:


لوکی
1 کلو
کُٹا ہو گُڑ
250گرام
بادام
50 گرام
دودھ
2/1 آدھا کلو
سفید مکھن
4 کھانے کے چمچ
پستے
25 گرام
کھویا
250 گرام
سبز الائیچی کے دانے
1 چائے کا چمچہ
چاندی کے ورق
سجانے کیلئے

ترکیب:


لوکی کو چھیل کر کدو کش کر لیں۔
ایک دیگچی میں مکھن اور دُودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں۔ اس میں کھویا ، گُڑ اور الائیچی کے دانے شامل کر کے اچھی طرح سے چلائیں۔

دیگچی میں لوکی ڈال کر تیز آنچ پر کم از کم 20 منٹ پکائیں۔ جب دُودھ خشک ہو جائے حلوے کو ڈش میں نکال لیں۔

پریزنٹیشن
مزیدار لوکی کا حلوہ  بادام ،پستے اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔

تیاری کا وقت
دس سے پندرہ منٹ
پکانے کا وقت 
دس سے بیس منٹ
افراد
تین سے چار کے لئے




اگر آپ کو ہماری  ریسپیز  اچھی لگی ہو، آپ  کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو  کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی بھرپور اور مزیدار ریسپز لاتے رہیں ۔ شکریہ!
  نوٹ:
کیا آپ روزمرہ زندگی  کے کاموں کو آسان بنانا چاہتی ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی بہت  سے مسائل سےبچنا چاہتی ہیں یا صحت کےمطلقہ آگاہی حاصل کرنا چاہتی ہیں ؟  تو ہمارے دئیے گئے اس لنکfodiesDailytips پر کلک کریں اور صحت اور روزمرہ کاموں کے ٹوٹکیں پڑھیں جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

اگر آپ فارغ اوقات میں  مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔

اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج  میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
 For Message Language  fodiesHindi
For English Language fodiesEng
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.
ThankYou!