ڈنڈیوں پر ڈور لگا کر مچھلی کا شکار کرنا یا لوگوں کا گھروں کے باغیچہ میں تالابوں یا مہمان خانوں میں شیشے سے بنے ماہی پروری کے بڑے مچھلی گھر (Aquarium) رکھنا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو مچھلیوں کی اقسام کے بارے میں جانتے ہیں ۔ہر مچھلی کی قسم کا ذائقہ ، رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔اور جب بات مچھلی بنانے کی آئے اور آپ کو یہ پتہ ہی نہ ہو کہ پکانے کے لیے کونسی مچھلی سب سے بہتر ہے تو کھانا پکانے اور سرو کر نے کا مزہ کِرکرا ہو جاتا ہے۔

ٹیونا مچھلی:
ٹیونا نامی مچھلی کھارے پانی کی مچھلی ہے۔ عام مچھلیوں کے سفید گوشت کے برعکس ٹیونا مچھلی کا گوشت گلابی یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔
ڈبہ بند ٹیونا مچھلی کمزور جسم والوں کے لیے مفید ہے کیونکہ اس میں لحمیات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسے پکانا بھی آسان ہے۔
ٹیونا میں وٹامن ڈی اور تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ڈبہ بند ٹیونا مچھلی میں اومیگا 3 کا اچھا ذریعہ ہے۔
 ضلع راحیمیار خان کے قریب دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے اس مچھلی میں صرف ریڑھ کا کانٹا ہوتا ہے یہ دیگر مچھلیوں سے زیادہ کمیاب اور مہنگی ہے اس کا ذائقہ بے مثل ہے اس کا وزن عہد بلوغت میں ایک من اور لمبائی پانچ فٹ سے بڑھ جاتی ہے زیادہ تر صاحب حیثیت لوگ ہی لطف اندوز ہوتے ہیں یا پھر اعلیٰ افسران اس خوش ذائقہ مچھلی کامزا لیتے ہیں اگر آپ درج بالا اضلاع کا سفر کیا ہے اور سنگھارا مچھلی نہیں کھائی تو معاف کرنا آپ خوش خوراک نہیں ہیں۔۔

Welcome To FodiesUrkitchen

تلی ہوئی لاہوری مچھلی:                                                                                             Fried Lahore fish

اجزاء:      تلی ہوئی لاہوری مچھلی;(Fried Lahore Fish) بنانے کے لیے جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ  درج ذیل ہیں:


مچھلی کے فلے
1 کلو
کارن فلور
2کھانے کے چمچے
لیموں کا رس
2 کھانے کے چمچے
تیل
تلنے کے لیے
بیسن
2 پیالی
پسا ہوا لہسن ادرک
1 کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ
1 کھانے کا چمچہ
املی کاگودا
3 کھانے کے چمچے
ثابت دھنیا
1 کھانے کا چمچہ
نمک
حسب  ذائقہ

ترکیب:


مچھلی کے فلے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
مچھلی کے کانٹے علیحدہ کر کے انہیں اچھی طرح سے دھو لیں۔
پیالے میں بین ، املی کاگودا، کارن فلور ، لیموں کا رس ، لہسن ادرک ، لال مرچ ، دھنیا ، نمک اور 1/4 پیالی پانی ڈال کرآمیزہ تیار کر لیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ مچھلی کےٹکڑوں کو  بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر کڑاہی میں شامل کر دیں۔

مچھلی کے ٹکڑے سنہری رنگ کے ہو جائیں تو انہیں کاغذ پر نکا لیں۔

پریزنٹیشن
تیل جذب ہونے پر ڈش سجا کر پیش کریں۔


تیاری کا وقت
دس سے پندرہ منٹ
پکانے کا وقت 
دس سے بیس منٹ
افراد
تین سے چار کے لئے


اگر آپ کو ہماری  ریسپیز  اچھی لگی ہو، آپ  کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو  کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی بھرپور اور مزیدار ریسپز لاتے رہیں ۔ شکریہ!
  نوٹ:
کیا آپ روزمرہ زندگی  کے کاموں کو آسان بنانا چاہتی ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی بہت  سے مسائل سےبچنا چاہتی ہیں یا صحت کےمطلقہ آگاہی حاصل کرنا چاہتی ہیں ؟  تو ہمارے دئیے گئے اس لنکfodiesDailytips پر کلک کریں اور صحت اور روزمرہ کاموں کے ٹوٹکیں پڑھیں جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

اگر آپ فارغ اوقات میں  مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔

اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج  میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
 For Message Language  fodiesHindi
For English Language fodiesEng
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.
ThankYou!