Baryani
بریا نی (Baryani)برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں بہت ہی مشہور چاول کی ڈش ہے۔ اس کا موازنہ کسی سالن میں گھل ملنے کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ، بعد میں اس کو نیم پکا ہوا چاول کے ساتھ الگ سے جوڑ کر۔ یہ ڈش برصغیر پاک و ہند میں خاص طور پر اس کے ساتھ ساتھ اس کے ڈا ئسپورا میں بھی مشہور ہے۔ یہ دوسرے علاقوں جیسے عراقی کردستان میں بھی تیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہندوستانی مصالحہ ، چاول ، گوشت (مرغی ، گائے کا گوشت ، بکرا ، سور کا گوشت ، بھیڑ ، جھینگے یا مچھلی) ، یا انڈوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ لفظ 'بریانی' فارسی زبان سے ماخوذ ہے ، بیرین ، جس کا مطلب ہے کھانا پکانے سے پہلے تلی ہوئی۔ یہ ایک سب سے مشہور پکوان ہے ، جس نے جنوبی ایشیائی کھانوں میں اپنے لئے ایک طاق مقام حاصل کیا ہے۔


Welcome To FodiesUr
لاثانی بریانی:         Lasani Baryani

اجزاء:                لاثانی بریانی (Lasani Baryani)  بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہے:
چاول (اُبلے ہوئے)
2/1 کلو
ٹماٹر (موٹے ٹکڑے کاٹ لیں)
250 گرام
زردے کا رنگ
1 چٹکی
دہی
250 گرام
ثابت لال مرچیں
8 عدد
تیج پتے
2 عدد
ہرا دھنیا
1/2گڈی
تیل
1/2پیالی
گوشت
1 کلو
پسا ہوا لہسن ادرک
1 کھانے کا چمچہ
کیوڑہ
1 چائے کا چمچہ
بادیان کے پھول
2 عدد
کالا زیرہ
1 چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ
1 چائے کا چمچہ
پودینہ
1/2گڈی
نمک
2/1 1 چائے کا چمچہ
پیاز(بارک کاٹ لیں)
250 گرام
آلو بخارے
85 گرام
کریم
1 پیالی
بڑی اور چھوٹی الائچیاں
4 عدد
کالی مرچ
1 چائے کا چمچہ
ہلدی
1 چائے کا چمچہ
ہری مرچیں
10 عدد
ترکیب:

گوشت کو اُبال لیں۔
بادیان اور چھوٹی اور بڑی الائچیوں کو بلینڈ میں موٹا موٹا کُوٹ لیں۔
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز بادامی کر کے تھوڑی سی پیاز نکال کر الگ کردیں۔
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز بادامی کر کے تھوڑی سی پیاز نکال کر الگ کر دیں۔
دیگچی میںن گوششت،آلو بخارے ، ادرک لہسن ، لال مرچ ، نمک ، ہلدی ، کُٹے ہوئے مصالحے ، تیج پتہ، سیاہ زیرہ ، کالی مرچ اور دہی ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں۔
چند منٹ بعد ٹماٹر ، آدھے دھنیا کے پتے ، آدھے پودینے کے پتے اور 6 ثابت ہری مرچیں شامل کر کے پانی تھوڑا سا خشک کریں۔
؎ چند منٹ کے بعد کریم شامل کر کے پانی خشک کریں اور مصالحے کے اُوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں۔
چاول کے اُوپر باقی ہری مرچیں، پودینہ ، ہرا دھنیا ، پسا ہوا گرم مصالحہ ، زردے کا رنگ اور کیوڑہ ڈال کر 10 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔

پریزنٹیشن

مزیدار لاثانی بریانی کو ملا کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اور بچائی ہوئی ، تلی ہوئی پیاز سے سجا کر پیش کریں۔

تیاری کا وقت
دس سے پندرہ منٹ
پکانے کا وقت 
چالیس سے پنتالیس  منٹ
افراد
پانچ سےچھ کے لئے

اگر آپ کو ہماری  ریسپیز  اچھی لگی ہو، آپ  کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو  کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی بھرپور اور مزیدار ریسپز لاتے رہیں ۔ شکریہ!
  نوٹ:
کیا آپ روزمرہ زندگی  کے کاموں کو آسان بنانا چاہتی ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی بہت  سے مسائل سےبچنا چاہتی ہیں یا صحت کےمطلقہ آگاہی حاصل کرنا چاہتی ہیں ؟  تو ہمارے دئیے گئے اس لنکfodiesDailytips پر کلک کریں اور صحت اور روزمرہ کاموں کے ٹوٹکیں پڑھیں جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

اگر آپ فارغ اوقات میں  مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔

اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
 For Message Language  fodiesHindi
For English Language fodiesEng
You are Reading Recipes in Urdu
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.


ThankYou!